Bilawal bhutto 1280x720 1

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار اہم کمیٹیاں بنادیں

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار اہم کمیٹیاں بنادیں،کرونا وائرس کے حوالے سے اقتصادی، آگاہی اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،کرونا وائرس پر قومی بیانئے کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا،کرونا وائرس اور لاک ڈان سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل پر پی پی پی کی اقتصادی کمیٹی کام کرے گی ،پی پی پی اقتصادی کمیٹی میں سید نوید قمر، میاں رضا ربانی، چوہدری منظور اور شازیہ مری شاملپی پی پی کی کرونا وائرس سے آگاہی پھیلانے کی کمیٹی میں شیری رحمان، نفیسہ شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ناصر شاہ شاملپی پی پی کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹی میں نیربخاری، سلیم مانڈوی والا، چوہدری یاسین، تاج حیدر اور اسلام الدین شیخ شام آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے پی پی پی کی کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویزاشرف اور قمرزمان کائرہ بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف