ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ان کی اولین ترجیح ہے۔
اتوار کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ریلوے کا خسارہ چار ارب روپے تک کم ہوا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے، اس لئے شہر کو مال برادر ٹرین سروس کے ذریعے ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ ملانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان تجارت کے لئے بھی ایک مال بردار گاڑی چلائی جارہی ہے۔