لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پریس کانفرنس میں لاک ڈاوَن فیصلے کا اعلان ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل سے14دن کیلئےلاک ڈاوَن کااعلان کرتاہوں، پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی.پنجاب میں24مارچ سے6اپریل تک عوامی مقامات بندرہیں گے. روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی، پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد242ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، گھرمیں رہناہی کوروناسےبچاوَکاواحدراستہ ہے.