Pm imran khan uzbukistan

افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے اور ہم افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم

ویب ڈیسک (تاشقند) :وزیراعظم عمران خان کا پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ

 وزیراعظم عمران خان کا  افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم ہے اور ہم افغانستان کے پرامن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

قبل ازیں تاشقند پہنچنے پر ازبک ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان نے تاشقند میں انڈی پینڈینس اینڈ ہیومن ازم کی یادگار پر پر پھول رکھے، وہ جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔