fawad chudry 111

افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے مسئلے پر پاکستان جلد ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر  پر  پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اس بارے میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

فواد چوہدری کے مطابق مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، امید ہے کہ اس اہم پیشرفت کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، افغان صدرکے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی اور سابق وزیر خزانہ عمر زاخیل وال کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے عمر زاخیل وال اور عمر داؤد زئی نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے  تاہم اجلاس کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم