ARMY 6

بلوچستان پسنی میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

ویب ڈیسک : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے ہیں.

شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوجستان پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج ،ن لیگ نے میدان مار لیا

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔