فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے ملک کے مختلف شہروں میں تعمیر کئے جانے والے منصوبوں میں دستیاب محدود اپارٹمنٹس کےلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔
فاونڈیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ اس حوالے سے درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ، ان کی بیوائیں ،معذوری کے حامل ملازمین، خودمختار ،نیم خود مختار یا پیشہ ورانہ محکموں کے کارکنوں اور ان کی بیوائیں اپارٹمنٹس کےلئے درخواست دینے کی اہل ہیں۔
صحافی، میڈیا ورکرز، وزارت ہاوسنگ اور ورکس اور اس کے ماتحت محکموں کے ملازمین بھی درخواست دے سکتے ہیں۔