sarafalk 1st song

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز

ویب ڈیسک (کراچی)گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے گانا ’زندگی‘ ریلیز کردیا۔

اداکارہ سارہ خان نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وہ اور فلک شبیر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں۔

سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ ’زندگی‘ گانے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا گانا زندگی ریلیز ہوگا۔

گانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کررہے ہیں، فلک شبیر اکثر سوشل میڈیا پر بھی سارہ خان کو پھول دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے پہلے گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔