وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو علامات اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر تنہائی میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں. سعید غنی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان.