hajj

مناسک حج کی ادائیگی،ہرطرف لیبک اللھم لیبک کی صدائیں بلند

ویب ڈیسک (مکہ مکرمہ)مناسک حج آج سےشروع ہورہےہیں، عازمین حج کی جانب سے مسجد الحرام میں ’طواف قدوم‘ کے موقع پر ہر طرف لیبک اللھم لیبک کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

مملکت بھر سے کل 60 ہزارعازمین حج رواں سال حج کا فریضہ ادا کریں گے جن میں سے 4 ہزار 600 پاکستانی عازمین حج شامل ہیں۔

60 ہزارعازمین حج کی سیکورٹی کا بڑے ہیمانے پر انتظام ۔ پولیس اور فورس کے اہلکار سینکڑوں کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جاسکیں اور انکی سیکورٹی کا بہترین انتظام ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

عرفات ، مزدلفہ سمیت منٰی اور بیت اللہ شریف کی فضائ نگرانی بھی کی جارہی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئ ہے۔ حجاج آج 8ذوالحجہ منٰی پہنچیں گےظہر،عصر ،مغرب ،عشاء اوراگلے دن 9ذوالحجہ کو فجر کی نماز کے ساتھ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کےلئے میدان عرفات جائیں گےجہاں ظہر عصر دونوں نمازیں ایک خطبے کے ساتھ ادا کریں گے۔

شیخ بندربن عباالعزیز البلیلہ حج کا خطبہ دیں گے حجاج کرام غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ذکر اذکار کے ساتھ قیام کریں گے غروب آفتاب کے ساتھ ہی حجاج کرام مزدلفہ پہنچیں گے جہاں پر مغرب عشاء دونوں قصر نمازیں ایک ساتھ پڑھیں گے اوررات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گذارنے کے کنکریاں وہاں جنیں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے ساتھ حجاج کرام منیٰ پہنچیں گے جہاں بڑے شیطان کو 7 کنکریاں ماریں گے جس کے بعد حجاج کرام قربان گاہ جاکر
سنت ابراھیمی ادا کرتے ھوئے قربانی کا جانور ذبح کریں گے جس کے بعد سر کے بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔