hajj 1

مناسک حج کی ادائیگی،حج کارُکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائےگا

ویب ڈیسک(مکہ المکرمہ)حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا۔

مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ طواف قدوم ادا کرنےکےبعدعازمین کے قافلےگروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہوئے، عازمین حج آج منی میں یوم الترویہ گزاریں گے جہاں وہ ظہر،عصر،مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر ادا کریں گے، بعد ازاں کل نو ذی الحجہ کو عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچ کرحج کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

منیٰ جہاں ہر سال خیموں کا شہر آباد ہوتا ہے،اس سال بھی محدود حج کے باعث اس کا ایک حصہ آباد ہوگا، اس سال منی میں حجاج کے لیے 6 ٹاورز اور 71 کیمپ یونٹس مخصوص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

ٹاورز میں 5 ہزار جبکہ خیموں میں 55 ہزار حجاج قیام کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منیٰ میں حجاج کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچےتھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔