actor yashma gill

ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں،یشما گل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل یشما گل کب اور کس سے شادی کرینگی ، اداکارہ نے اپنے مداحواں کو اس حوالے سے واضح بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یشماگل نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شر کت کی اور دوران گفتگو اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اہل خانہ کی جانب سے ان پر شادی کے لیے دباؤ رہتا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ گھر والے انہیں کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔

یشما گل نے بتایا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، کیوں کہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتا یاکہ کچھ عرصہ قبل انہیں امریکا میں مقیم خاندان کی جانب سے پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے ٹکٹ بھجوانے کا بھی کہا، کیوں کہ وہ خاندان ان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔