wanna agree park

جنوبی وزیرستان :وانا میں سبزی اور میوہ جات کا کاروبار عروج پر

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان)ضلع جنوبی وزیرستان تجارت کا سب سے بڑا مرکز ایگری پارک وانا میں سبزی اور میوہ جات کا کاروبار عروج پر،روزانہ کے بنیاد پر تقریبا دوسو کے قریب فروٹ سبزی کے بڑے ٹرک وانا ایگری پارک سے ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کئے جاتے ہیں۔

فروٹ ایجنٹس اور زمینداروں کا کہناہے کہ تقریبا 97کروڑ لاگت سے تعمیر ایگری پارک وانا تجارت کا ایک بڑا مرکزبن گیاجس سے فروٹ ایجنٹس اور زمیندار طبقہ استعفادہ حاصل کرسکتاہے۔

تفصیلات کیمطابق اس وقت تقریب ایک سو کے قریب فروٹ منڈی ایجنٹس ایگری پارک وانا میں سبزی اور میوہ جات کے کاروبار کررہے ہیں ۔فروٹ ایجنٹس اور زمینداروں نے کہاکہ ایگری پارک وانا سے علاقے کی سبزیاں اور میوہ جات کو مذید فروغ ملے گا ۔ ہم خوش ہے وانا میں تجارت کا سب سے بڑا منصوبہ ایگری پارک واناہے ۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

آئی جی ایف سی ساوتھ سکاوٹس فورس کمانڈنٹ 131وینگ کمانڈر سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ایگری پارک میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں ،سینکڑوں کی تعداد میں سبزیاں اور میوہ جات کے لدے ٹرک ایگری پارک وانا سے نکل رہے ہیں وانا کے لوگ زیادہ تر زمینداری سے وابستہ ہے فروٹ اور سبزی زریعہ معاش ہیں۔

فروٹ ایجنٹس کا کہناہے کہ ایگری پارک وانا ایک زبردست زرعی سنٹرہے جسمیں ہم خوشی سے تجارت کررہے ہیں صرف صاف پانی اور بجلی کا مسلہ ہے حل کیاجائے۔

ایگری پارک وانا میں سول انتظامیہ کے نمائندہ ایگری پارک وانا انچارج محرر وزیرستان وزیرنے کہاکہ ایگری پارک میں نئے 48کے قریب دکانوں پر کام تیزی سے جاری ہے بہت جلد نیئی بلڈنگ مکمل ہوجائیگی جس سے علاقے کے کاروباری حضرات مذید مستفید ہونگے پانی اور بجلی پر کام تیزی سے جاری ہے جلدازجلد انشاء اللہ تمام ترسہولیات ایگری پارک وانامیں مہیاکی جائینگی، ایگری پارک وانا انتہائی کارآمد منصوبہ ہے پورے ملک سے تجارت کیلئے لوگ یہاں آئینگے ۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

خیال رہےوانا کے زمیندار طبقہ اور فروٹ ایجنٹس کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی ساوتھ ساوٹس فورس کمانڈنٹ سول انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنرانتھک محنت کرکے ایگری پارک وانا تجارت کا مرکز کھول دیااس وقت یہاں کے لوگوں کیلئے ایگری پارک وانا سبزی اور فروٹ کا سب سے بڑا مرکز بن گیاہے ۔