ویب ڈیسک (پشاور): پشاور پولیس نے عید الاضحی کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، عید کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دینگے، پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی، عید کے موقع پرشہر میں رائیڈرز سکواڈ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کردیا ہے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہونگے، شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی تعینات ہونگے، نماز عید کے بڑے اجتماعات، عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل، ایک ہزار سے زائد ٹریفک اہلکارتعینات ہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments