pdmA

‎پشاور:بارشوں اورفلش فلڈکےنتجےمیں 6افرادجاں بحق 7 افراد ذخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے

ویب ڈیسک(‎پشاور)پی ڈی ایم اےنے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

‎ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اورفلش فلڈکےنتجےمیں چھ افراد جاں بحق جبکہ سات افراد ذخمی ہوئے، دیر اپرمیں دو جبکہ کرک اور شانگلہ میں ایک ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

‎ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہد ایات کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے۔پی ڈی ایم اےنے 15 جولائی کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیاتھا جس میں بارشوں کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جا ری کی تھی۔پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف