CM peshawer

وزیر اعلیٰ محمود خان کی عوام سےعید سادگی سے منانے کی اپیل

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ موجود ہے۔

محمود خان نے کابینہ اراکین اور ممبران اسمبلی کو عید الاضحٰی پرکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ عید کے دنوں میں کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

انہوں نے کہا کہ اراکین کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور عوامی میل جول سے گریز کریں۔، کیونکہ اس عید پر ہماری معمولی سی غفلت بھی ہمیں کسی بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند

وزیر اعلیٰ محمود خان نے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔