imran khan 1 7

وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، عامرمحمود کیانی. سیف اللہ نیازی، گورنرسندھ عمران اسماعیل، علی حیدر زیدی،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر قائدین نے شرکت کی اور سندھ پلان، سندھ ایڈوائزی کمیٹی، وفاقی منصوبوں اور اندرون سندھ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات گزشتہ روز بنی گالہ میں ہوئی جبکہ تحریک انصاف کا سندھ میں متحرک ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

تحریک انصاف سندھ کی قیادت کے اجلاس میں سندھ سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے۔

وزیراعظم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے اسکے علاوہ وہ عید الاضحیٰ کے بعد سندھ کے دورے بھی کریں گے۔آئندہ چند روز میں سندھ سے تحریک انصاف میں بڑے سیاستدانوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا اسکے علاوہ جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے اور جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی ، پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اورساتھ ملنا بھی پلان کا حصہ ہوگا۔مبینہ طور کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی پر مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک بڑا اجلاس بلالیا ،اجلاس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔