imran ashraf

خاتون نےمیک اوورکرکےعمران اشرف کاروپ دھارلیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے معروف ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی ایک مداح خاتون نے میک اوور کر کے اداکار کا روپ دھار لیا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صف اول کے اداکار عمران اشرف آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر ڈرامے دینے والے عمران اشرف کی اداکاری، عاجزی و انکساری، سادگی اور مثبت رویئے کے تو سب ہی مداح ہیں، حال ہی میں اُن کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار موسیٰ نے کروڑوں شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین سمیت وہ خود بھی دنگ رہ گئے ہیں۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی ایک خاتون مداح نے میک کے ذریعے اُن کے کردار موسیٰ کا روپ دھارا ہے۔

عمران اشرف نے اپنی مداح کی یہ حیرت انگیز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداح کی میک اپ کی صلاحیتوں کو حقیقی آرٹ قرار دیا ہے۔