women killed

ایک خاتون نے دوسری کی گردن کاٹ دی

ویب ڈیسک( لکھنئو)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی مکان میں رہنے والی خاتون نے موبائل کے تنازعے پر اپنی ساتھی خاتون کی گردن کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ضلع رام پور میں تسلیم اور ریشماں ایک ہی مکان میں کرائے پر رہتی تھیں۔ گزشتہ روز تسلیم کھانا بنا رہی تھی اور اس کا موبائل پانی کے جگ پر رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران ریشماں کی بیٹی کا ہاتھ لگنے سے موبائل پانی میں گر کر خراب ہوگیا۔ تسلیم نے مطالبہ کیا کہ یا تو موبائل ٹھیک کرواکے دیا جائے یا پھر نیا موبائل لے کر دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ
مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

موبائل کے معاملے پر تسلیم اور ریشماں میں تنازعہ اتنا بڑھا کہ طیش میں آکر ریشماں نے چھری سے تسلیم کا گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ ریشماں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔