coronavirus 1

ملک میں 40 افرادمہلک وباءکےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید939 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح6اعشاریہ 26 فیصد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 888 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 34 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 25 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 لاکھ 7 ہزار 56 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 345 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 900 ہو چکی ہیں،خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 138 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 397 ہو گئیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 59 ہزار 824 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 756ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 788 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 242مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 320 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 339مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 605 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ