pakistani cricket team

پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ سےویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ سےویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے11 کھلاڑی کل سےآئسولیشن اختیار کریں گے۔

ہوٹل پہنچنےکےبعد کھلاڑیوں کاکورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا،کھلاڑیوں میں فواد عالم، عابد علی، اظہر علی اور عمران بٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ان کے علاوہ محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجدخان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گےجبکہ شاہ نواز دھانی،یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

انگلینڈ میں موجودتمام11 کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بار بارڈوس روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے جمیکا میں کھیلیں گے اوراس سے قبل پاکستان ٹیم اورویسٹ انڈیز 5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلیں۔