Eid ul Adha cleaning operation

پشاور میں عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک (پشاور)واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی نے پشاور میں عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس پی کے 2600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی نے بتایا کہ صفائی آپریشن میں 563 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں، پہلے مرحلے میں شہرکی تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں۔ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کررہےہیں جبکہ عید پر پشاور کی 43 یونین کونسلوں سے 10500 ٹن فضلہ تلف کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

اس موقع پر معاون اطلاعات کامران بنگش نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شہری علاقوں سے آلائشیں اٹھائیں جائیں گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ آلائشوں کے لیے 6 ہزار سے زائد ماحول دوست شاپر تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کے 3 ہزار سے زائد عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار

اُنہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر محکمہ بلدیات کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں جبکہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر 35 اضلاع میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

کامران بنگش نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔