eid ul adha 2021 swabi

صوابی: شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں نمازعید ادا

ویب ڈیسک (صوابی)ملک بھر کی طرح صوابی میں بھی عید قربان سنت ابراہیمی کے مطا بق شایان شان سےمنائی جا رہی ہے ۔ضلع بھر میں مختلف مقامات میں عیدالضحی کی نماز ادا کردی گئیں ، کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے موجود تھے۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کا عمل شروع ہوگیا ـ

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے،اختیار ولی

مختلف مقامات پر نماز عید کے بعد جانوروں کا قربانی کا سلسلہ جاری ہے شہر ہو یا دیہی علاقے میں مختلف جانوروں کی قربانی مذہبی طریقے سے کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

صوابی کے مختلف مقامات پر بوڑھے اور نوجوان عید کی خوشیاں جوش و جذبے سے منا رہے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جانوروں کا قربانی کا سلسلہ مذہبی طریقے سے جاری ہے۔