rain 2

خیبرپختونخوا:بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقو ں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران میدانی اور بالائی علاقوں سمیت جنوبی اضلاع میں بارش ہوگی، چترال اور دیر سمیت شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خدشہ موجود ہے، مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چلے گی۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 68 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی اس کے علاوہ کاکول میں 22 ،کالام میں 18 ، میر کھنی 18 ، پاڑا چنار میں دس اور بنوں میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

خیال رہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 31 سنٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔