eid ul adha 2021 scnd day

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روزبھی قربانی کاسلسلہ جاری

ویب ڈیسک ( اسلام آباد)کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگ عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربان کیا گیا،آج نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جاتی رہی تو کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی سرانجام دیئے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہو چکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ

جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یا پھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا ہے۔ تفریح گاہوں میں آنے والے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کر کے لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ