Corona 2 1

کورونا وائرس سے مزید 40افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 40 افرازندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 158 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار609 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 784، خیبرپختونخوا 4 ہزار 402، اسلام آباد 788، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 320 اور آزاد کشمیر میں 606 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 288، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 592، اسلام آباد میں 85 ہزار 179، بلوچستان میں 29 ہزار 301، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 538اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 551 ہو گئی ہے۔