wssp

پشاور:عیدالاضحیٰ دوسرادن:ڈبلیوایس ایس پی کاصفائی آپریشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور) عید الاضحیٰ دوسرا دن،ڈبلیو ایس ایس پی نےصفائی آپریشن کا آغاز کردیا۔

ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق عملہ گلی محلوں سےآلائشیں ٹرانسفرسٹیشن منتقل کررہا ہے،عید کےپہلےروزشہر بھرسے4 ہزار 442 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔مختلف مقامات پر20 سےزائد ٹرانسفر سٹیشن بنائے گئے ہیں، ٹرانسفر سٹیشنوں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں ڈمپنگ سائٹ لے جائی جا رہی ہیں۔کلیکشن پوائنٹس اور کنٹینرز کی صفائی کر کے چونا ڈالا گیا اورسپرے بھی کیا جا رہا ہے ہے۔ معمول کی صفائی اور خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہےصفائی آپریشن میں 2600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔صفائی آپریشن میں 563 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کر رہے ہیں عید پر پشاور کی 43 یونین کونسلوں سے 10500 ٹن آلائشیں تلف کی جائیں گی،عوام قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشیں مقررہ مقامات پر پھینکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا