firing 11

لکی مروت:لاقانونیت کی انتہاء،عوامی مقام پرمنچلوں کی بےدریغ ہوائی فائرنگ

ویب ڈیسک(لکی مروت)لکی مروت میں لا قانونیت کی عید کے روز عوامی مقام پر منچلوں کی بے دریغ ہوائی فائرنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ خود کار آتشیں اسلحہ سے کافی دیر تک کی جاتی رہی، بے دریغ ہوائی فائرنگ بہرام خیل کے سیاحتی مقام نہر غاڑہ میں کی گئی جہاں ہزاروں افراد موجود تھےاسلحے کا رخ عوام کی طرف کرکے انتہائی خطرناک انداز میں فائرنگ کی جاتی رہی۔ لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے خوف کے عالم میں بھاگتے رہےفائرنگ کرنے والے ویڈیوز بھی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے جبکہ پولیس نے تاحال کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ