quraqurm highway

لینڈ سلائڈنگ سےمتاثرہ شاہراہ قراقرم کو بحال کردیا گیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قراقرم ہائی وے کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او نے دن رات انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

قراقرم ہائی وے 20 جولائی کو گلگت بلتستان میں بارشوں کی وجہ سے بند ہوئی تھی،قراقرم ہائی وے تتہ پانی اور رائے کوٹ کے درمیان 20 مقامات پر بند ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم اور مشکل حالات کے باوجود ایف ڈبلیو اوکی ٹیموں نے دن رات کام کر کے سڑک کھولی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایف ڈبلیو او کی انتھک محنت کی وجہ سے بند ہوئے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں، اب قراقرم ہائی وے پر ہر قسم کا ٹریفک جا سکتا ہے۔