srdryab

چارسدہ کے خوبصورت ، پر فضا تفریحی مقامات ،سیاحوں کا رش

ویب ڈیسک(چارسدہ)عید کے موقع پرچارسدہ کے پر فضا سیاحتی مقامات سردریاب اور منڈا ھیڈ ورکس تنگی پر صوبے کے دیگر اضلاع سےبڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے دوران سیاحتی مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی ،ٹریفک نظام بھی جام رہا۔سیاحتی مقامات پر دریا کے کناروں پر سیاح چارسدہ کے

مشہور کھانوں مچھلی ،موٹے چاول اور ابازئی کے مشہور ام کے کھانوں سے لطف اندوز ھوتے رہے جبکہ بعض فیملی نے ساتھ قربانی کا گوشت لاکر باربی کیو تیار کرنے میں دلچسپی لیتے رہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ن لیگ کی واضح برتری، شہباز شریف کی مبارکباد

فیملی کے ساتھ آنے والے بچے جھولوں اور کشتی رانی میں دلچسپی لیتے رہے

سیاحوں نے اپنے ساتھ پشتو کلچر روایات کے مطابق رباب آپنے ساتھ لاکر نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کیا بلکہ ان کے خوبصورت پشتو ٹپوں سے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سیاح بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط

چارسدہ،،دریاوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود نوجوان نہاتے رھے اور منڈا ہیڈورکس میں ایک نوجوان کی ڈوب ھونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ چکا تھا