actress meera

اداکارہ میرا نے سیاست میں قدم رکھ لیا

ویب ڈیسک (کراچی)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ میرا نے جیونیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میرا نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔