cleanliness operation at takhtbai

تخت بھائی: 240 ٹن آلائشیں اور باقیات ٹھکانےلگ گئیں

ویب ڈیسک(تخت بھائی)ٹی ایم اے تخت بھائی نے تحصیل بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر مسلسل تین دن کے دوران 240 ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو ٹھکانے لگایا۔

صفائی آپریشن کی نگرانی تحصیل میونسپل آفیسر، سینٹری انسپکٹر اور دیگر کررہے تھے۔ اس دوران تمام سینٹری ورکرز اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

عیدالاضحی صفائی آپریشن میں 5 ٹریکٹرز، 4 سوزوکی ڈمپر ، 5 لوڈرز اور 42 ٹی اے ایم اے ورکرز نے حصہ لیا۔ اور تحصیل بھر کے تمام یونین کونسلوں میں پڑے آلائشیں اور باقیات اٹھاکر ٹھکانے لگایا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر نے کہا کہ صفائی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں ٹی ایم اے سٹاف کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کرینگے عوام کو جہاں بھی صفائی کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو ٹی ایم اے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری