iqra aziz yasir hussain

معروف جوڑی اقراعزیزاوریاسرحسین کےہاں ننھےمہمان کی آمد

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکاریاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘یاسر حسین کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اداکار حسن حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر اور اقرا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

حسن حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں چاچا بن گیا ہوں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میری بیٹی کا بیسٹ فرینڈ دُنیا میں آگیا ہے۔‘

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔