ministry of foreign affairs 1

پاکستان بھارت کیجانب سےوزیراعظم سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتا ہے،ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عالمی میڈیا کی اسرائیلی اسپائی ویئر کے استعمال، جاسوسی بارے رپورٹس دیکھی ہیں،ہندوستان کی اسرائیلی سپائی ویئر سے جاسوسی سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش ہے.بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے بھارتی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سمیت غیرملکیوں کی بھی جاسوسی کرتی رہی،پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پر زور مذمت کرتا ہے بھارت کے جاسوسی آپریشنز ذمہ دارانہ ریاستی طرز عمل اور عالمی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافی آوازوں کی جاسوسی راشٹریہ سوک سنگ، بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرانا سبق ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور پاکستان مخالف گمراہی پھیلانا بھارتی ایجنڈا ہےدنیا، نام نہاد بھارتی "جمہوریت” کے اصل چہرے سے واقف ہے۔ہندوستانی جمہوریت کی اصلیت انڈین کرانیکل، یورپی یونین ڈس انفو لیب ہے، ہندوستان سے متعلق تمام انکشافات پر انتہائی قریبی، گہری نظر ہے، پاکستان، بھارتی زیادتیوں پر مناسب عالمی فورمز کی توجہ مبذول کرائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے اسرائیلی آلات کے ذریعے اپنے شہریوں وغیرملکیوں کی جاسوسی پر تشویش ہے۔قوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے قصورواروں کو محاسبہ کرے۔