شیش کباب

مزیدار شیش کباب بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک: آپ قربانی کے گوشت سے مختلف انواع و اقسام کے کھانے بنانے کاسوچ رہے ہوں گے۔ جانور کی قربانی کے بعد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے چٹ پٹے اور مزیدار اور لذیز پکوان کھانے کو ملیں مگر بعض اوقات کوشش کے باوجود بھی ناکامی کا سامنا رہتا ہے۔ آج آپ کو بتاتے ہیں مزیدار شیش کباب کا طریقہ

اجزا:

  • مٹن ایک کلو کیوبز اور ہڈی کے بغیر
  • نمک حسب ذائقہ
  • لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • زیتون کا تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
  • سرکہ چار کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  • اجوائن دو چائے کے چمچ
  • پیاز دو عدد کیوبز میں کٹی ہوئی
  • شملہ مرچ دو عدد کیوبز میں کٹی ہوئی
  • ٹماٹر دو عدد کیوبز میں کٹا ہوا
  • باربی کیو اسٹکس حسب ضرورت

شیش کباب تیار کرنے کی ترکیب:

ایک پیالے میں نمک، لہسن کا پیسٹ، زیتون کا تیل، سرکہ، کُٹی کالی مرچ، اجوائن، گوشت کے کیوبز، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے دو سے تین گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ اب سیخوں یا حسب ضرورت باربی کیو اسٹکس پر پہلے گوشت کا کیوب، پھر سبزیاں، پھر گوشت کے کیوبز اور پھر سبزیاں لگائیں۔ اب چاہیں تو سیخوں کو کوئلوں پر سینک لیں یا اوون میں بیک کرلیں یا فرائی کر کے کوئلے کو دھواں دے دیں۔ انہیں اتنا پکائیں کہ سبزیاں تیار ہو جائیں اورگوشت باہر سے براؤن اور اندر سے گلابی سا رہے۔ گرم گرم شروع کریں۔