loadsheding

چارسدہ:بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج

ویب ڈیسک(چارسدہ)چارسدہ کے علاقے ترناب شولگرہ میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،مظاہرین نے جلوس کی شکل میں چارسدہ کے فاروق اعظم چوک پہنچ کر واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مظاہرے میں تمام سیاسی پارٹیوں کی مقامی عہدےیداران نے شرکت کی،مظاہرین نےروڈ بلاک کرکے ترناب میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پر کڑی تنقید کی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدیدگرمی میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نےہماراجینا محال کردیا ہے،شہری کہتے ہیں لوڈشیڈ نگ تنی ہو رہی کہ کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

ڈی ایس پی اور واپڈاحکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نےاحتجاج ختم کردیا۔