shah mehmood qureshi

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوروزہ دورے پرچین پہنچ گئے

ویب ڈیسک (بیجنگ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر، وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔

چین کے چینگڈو ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ چین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔

چین کے چینگڈو ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ چین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ ہفتے کو چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں پاک چین دو طرفہ وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی

تفصیلات کے مطابق ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت، کورونا ویکسین کی دستیابی، انسداد دہشت گردی، دفاعی وسیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفود کی سطح پر ہونیوالے پاک، چین مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ستر سالہ کامیاب سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح روابط کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔