اسموک بادامی قیمہ

مزیدار اسموک بادامی قیمہ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک: عید الاضحی ٰپر قربانی کے بعد مزے مزے کے پکوان، باربی کیو اور دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عید الاضحیٰ قربانی کے ساتھ گوشت سے بنے لذیذ اور توانائی بخش کھانے کھانے کا تہوار ہے۔ اس تہوار کے دسترخوان کا مین فوڈ گوشت ہوتا ہے جس سے بنی بیشمار ترکیبیں خواتین ہر روز آزماتی ہیں اور گھر والوں سے خوب داد وصول کرتی ہیں لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ کتنی بھی ترکبیں آزما لو مگر مزہ بکرا عید کے روائتی پکوان کے ساتھ آتا ہے۔ عیدالاضحیٰ ہر گھر کے لئے مزیدار اور منفرد کھانوں کی عید مانی جاتی ہے۔ خواتین مزیدار پکوان سے دسترخوان کو خوب سجاڈالتی ہیں ۔آئیں اور بنائیں عمدہ اور لذیذ اسموک بادامی قیمہ۔

اجزا:

  • قیمہ(موٹا کُٹا ہوا) 1/2 کلو
  • ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 1/2 کپ
  • پیاز(سلائس کاٹ لیں) 1 عدد
  • تیل 1/2 کپ
  • ٹماٹر(چوکور کاٹ لیں) 3 عدد
  • زیرہ 1 چائے کا چمچہ
  • ثابت دھنیا 1 چائے کا چمچہ
  • لہسن
  • ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
  • ناریل(بھون کر پیس لیں) 2 کھانے کے چمچے
  • بادام 8 عدد
  • ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہری مرچیں
  • ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے

اسموک بادامی قیمہ بنانے کی ترکیب:

ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر ہری مرچیں فرائی کریں۔ قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں کہ قیمے کا پانی سوکھ جائے۔پھر لہسن، ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھونیں۔ ٹماٹر ڈال کر ڈھکن لگا کر پکائیں۔ ٹماٹر نرم ہو جائیں تو قیمہ بھون لیں اور بادام، زیرہ، ثابت دھنیا، ناریل پاؤڈر ڈالیں۔ مکس کر کے 2 منٹ پکائیں۔ کوئلہ دہکا کر قیمے پر رکھیں۔ 1/2 چائے کا چمچہ تیل ڈال کر ڈھکن لگا دیں کہ اسموک قیمے میں بس جائے۔

سرونگ ڈش میں نکال کر ہری مرچوں، ہرے دھنیے اور بادام سے گارنش کر دیں۔