corona vaccination certificate

اندرون ملک ہوائی سفرکرنےکےلئےکوروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق جاری ہدایات میں کہا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

واضح رہے اس سے قبل این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔