asad umar 1 1

خطرہ ختم نہیں ہواایس اوپیزپرعمل کریں اورویکسین لگوائیں،اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ خطے میں پاکستان اور دیگر ممالک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا جائزہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے

اسد عمر نے بتایا کہ ہمارے خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ کی آبادی میں کورونا کی شرح اموت کچھ اس طرح ہیں، ایران میں 10 لاکھ میں 1037، نیپال 326، بھارت 301، سری لنکا 186، افغانستان 160، بنگلادیش 113 اور پاکستان میں 102 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللہ کے فضل سے یہ ممکن ہوا لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔