zulfi 750x369 750x369 1

معاون خصوصی زلفی بخاری کا اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہابوظہبی، قطر اور مختلف ممالک سے آنے والی خصوصی پروازوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ زلفی بخاری نے خصوصی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی صحت کی اسکریننگ کے عمل کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاون خصوصی کو دوحہ اور دبئی سے آنے والے 222 پاکستانی مسافروں کے لئے کئے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی