pak corona situation

کوویڈ19:ملک میں مزید45 افرادزندگی کی بازی ہارگئے


ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کی چوتھی لہر نے اپنے وار تیز کردئیے،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 16 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ :مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 785، خیبرپختونخوا 4 ہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔