kashmir election 1

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ویب ڈیسک (مظفر آباد)آزاد جموں و کشمیر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو بلا کسی تعطل شام 5 بجے تک جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلئے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

انتخابات میں 45 حلقوں پر پولنگ جاری ہے۔ 33حلقےآزاد کشمیر اور 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر کے45حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28ہزار99 ہے۔آزاد کشمیرکے33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 41 ہزار985 ہے۔ آزاد کشمیر کے33 حلقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 850ہے۔ آزاد کشمیر کے33 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 94ہزار 135ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 114۔ کل مر د ووٹرز کی تعداد2لاکھ 22 ہزار 823اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار291 ہے۔آزادجموں کشمیر کے 45 حلقوں میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 6ہزار 114 ہے۔ مر د پولنگ اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار 1275 ہے ۔خواتین پولنگ اسٹیشن کی تعداد 930 ہے۔ مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار 178 ہے

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

آزاد کشمیر کے33 حلقوں حلقوں میں کل پولنگ اسٹشن کی تعداد 5ہزار 123 ہے،مظفرآباد ڈویژن کے168 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ کل 300پولنگ اسٹیشنزکوحساس اور 759 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔