swat 5

سوات: عید کے موقع پر لاکھوں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا

ویب ڈیسک (سوات) عیدالاضحٰی کے موقع پر لاکھوں سیاحوں نے سوات کی سیرکی۔ ​

سوات میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافے سے سیاحتی مقامات میں موجود ہوٹل بھر گئے ہیں اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو کرائے کے مکانات میں رہائش کا انتظام کرنا پڑا لوگوں کی بڑی تعداد میں محدود مقامات کا رخ کرنے کا نتیجہ ٹریفک جام اور رہائش کے مقامات میں کمی کی صورت میں نکلا اور ہر برس کی طرح لوگوں کی بڑی تعداد نے رات اپنی گاڑیوں میں گزاریں مگر جن خوش قسمت افراد کو رہائش ملی تو وہ بھی سونے کے دام پر ملی۔

گاڑیوں کی بڑیتعداد کے باعث علاقے میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی بعض علاقوں میں پیٹرول مالکان نے کم گیج پر بھی پیٹرول فروخت کیا جن کے  خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی۔