mryam nafees ali gandapur

مریم نفیس کاعلی امین گنڈا پورسے معافی کامطالبہ

ویب ڈیسک (کراچی) اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز کیلئے استعمال کی گئی زبان سے سخت نالاں دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا۔
مریم نفیس نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ’ہم اپنے حقوق کے لیے صرف اس لیے لڑ رہے ہیں کہ آپ جیسے مرد دنیا میں موجود ہیں، آپ ایک عورت سے اس زبان اور لہجے میں بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے۔‘

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

مریم نفیس نے مریم نواز کی حمایت میں کہا کہ ’تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو اپنی اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے اور فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔‘

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب بس بہت ہوگیا ہم نہی چاہتے کہ آپ جیسے لوگ ہم پر مزید حکمرانی کریں۔‘

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔