Azad kashmir election

آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لے کر میدان مار لیا

ویب ڈیسک(آزاد کشمیر): گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے ایک سے تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق، ایل اے 2 سے قاسم مجید، ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، ایل اے 4 سے چوہدری ارشد، ایل اے 5 سے کرنل ریٹائرڈ وقار نور، ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 7 سے انوارالحق، ایل اے 8 سے ظفرملک،ایل اے 9 سے جاوید بڈھانوی اور ایل اے 10 سے چوہدری یاسین کامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11 سے چوہدری اخلاق، ایل اے 12 سے چوہدری یاسین، ایل اے 13 سے انصر ابدالی، ایل اے 14 سے سردار عتیق، ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور، ایل اے 18 سے قیوم نیازی، ایل اے 19 سے عامر الطاف اور ایل اے 20 سے سردار یعقوب نے میدان مارلیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 21 سے سردار حسن ابراہیم، ایل اے 22 سے شاہدہ صغیر چغتائی، ایل اے 23 سے سردار محمد حسین، ایل اے 24 سے فہیم اختر ربانی، ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 سے سردار جاوید ایوب، ایل اے 28 سے سید بازل نقوی، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد اور ایل اے 30 سے چوہدری رشید کامیاب قرار پائے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 31 سے چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 32 سے راجا فاروق حیدر، ایل اے 33 سے دیوان چغتائی، ایل اے 34 سے ریاض احمد، ایل اے 35 سے چودہری مقبول گجر، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا، ایل اے 37 سے غلام محمد سرگالہ، ایل اے 38 سے چوہدری اکبر ابراہیم، ایل اے 39 سے راجا محمد صدیق اور ایل اے 40 سے عامر عبدالغفار لون نے میدان مارا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

اسی طرح ایل اے 41 سے دیوان غلام محی الدین، ایل اے 42 سے محمد عاصم شریف، ایل اے 43 سے جاوید بٹ، ایل اے 44 سے احمد رضا قادری اور ایل اے 45 سے عبدالماجد خان جیت گئے۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، جس کی شرح 32.5 فیصد بنتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4لاکھ 91ہزار 91 ووٹ لئے جس کی شرح 25.65 بنتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لئے جس کی شرح 18.28 فیصد بنتی ہے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 8.4 فیصد بنتی ہے، آزاد امیدواروں نے ایک لاکھ 33 ہزار 136 ووٹ حاصل کئے اور ان کی شرح 6.95 بنتی ہے. تحریک لبیک آزاد کشمیر نے 94 ہزار 487 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 4.94 بنتی ہے۔