Skhakot deaths

سخاکوٹ میں خون ریز واقعہ، دو خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک(مالاکنڈ): سخاکوٹ کے علاقہ زنگل پٹے میں خون ریز واقعہ، لیویز اہلکار نے اپنے گھر کے پانچ افراد کو گولی ماردی، دو خواتین موقع پر جاں بحق تین خاتون سمیت تین افراد زخمی.

جاں بحق ہونیوالو میں ماں بیٹی شامل ہے،دو بھائی اور ایک بھابھی زخمی۔ زخمیوں کو مردان ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. لیویز اہلکار امجد علی کے خلاف ایف آئی آر درج. ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوا