933535 5880165 ispr01 updates

افغان فوجیوں کوپاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 اہلکاروں کوپاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ یہ افغان فوجی چترال میں ارندو سیکٹر میں رات گئے پہنچے تھے، افغان نیشنل آرمی کے مقامی کمانڈر نے ارندو سیکٹر چترال میں پاک فوج سے پناہ کی درخواست کی تھی، افغانستان سے پناہ کی درخواست کرنے والوں میں بارڈر پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے افغان حکام سے معلومات اور دیگر ضروری اقدامات کیلئے رابطہ کیا، افغان فوجیوں کو کھانا، پناہ اور طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان فوجیوں کو ضروری طریقہ کار کے بعد افغان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی۔