Sawabi accident

صوابی :سوات ایکسپریس وے پر سوزوکی حادثے کا شکار ، 9افراد زخمی

ویب ڈیسک (صوابی) سوات ایکسپریس وے پر آسماعیلہ انٹرچینج کے قریب سوزوکی حادثے کا شکار۔حادثے کے نتیجے میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار سوزوکی، XLIموٹر کار کی ٹکر سے پیش آیا ۔حادثے کا شکار سوزوکی سوات سے پشاور جا رہا تھا۔زخمیوں کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی