Torkham border

270 افغان طلبا طورخم سرحد کراس کر کے پاکستان داخل ہو گئے ، بارڈر حکام

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): افغانستان سے 270 افغان طلبا طورخم سرحد کراس کر کے پاکستان داخل ہو گئے، تمام تر افغان طلبا کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کر دیا گیا، بارڈرحکام کے مطابق تمام طلبا کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طلبا کو 14 دنوں تک قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جائے گا۔

بارڈر حکام کے مطابق طلبا کو پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی گئی، سینکڑوں افغان طلبا پاکستان کے مختلف اداروں میں سکالرشپ پر زیر تعلیم ہیں، تمام تر طلبا کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار، ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد طلبا کو قرنطینہ مرکز سے باہر آنے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلبا کے علاوہ کسی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،طورخم سرحد گزشتہ 04 ماہ سے کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں پیدل امدورفت کے لیے بند ہے، افغان طلبا نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔افغان طلبا کا کہنا تھا کہ بارڈر کراس کرنے کی اجازت پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ